Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حفر الباطن میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح

’کورونا ویکسین سینٹر میں 20 کمرے ہیں، مرکز میں تجربہ کار عملہ تعینات ہوچکا ہے‘ ( فوٹو: واس)
وزارت صحت نے حفر الباطن میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ صحت حفر الباطن نے کہاہے کہ ’شہر میں کورونا ویکسین سینٹر میں 20 کمرے ہیں جن میں تجربہ کار عملہ تعینات کیا گیا ہے‘۔
’جن شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے صحتی ایپ کے ذریعہ اندراج کروایا تھا انہیں انجیکیشن دینے کا عمل شروع ہوگیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’کورونا ویکسین لینے کے خواہش مند رہائشی خواہ وہ سعودی شہری ہو یا غیر ملکی صحتی ایپ میں اپنا اندراج کروائیں‘۔
’کورونا ویکسین تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے بالکل مفت ہے اور یہ انتہائی محفوظ ہے‘۔

شیئر: