پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ کے درمیان مقابلے پر کہنا ہے کہ ’ایک طرف آئی ایم ایف کا امیدوار ہے اور دوسری طرف عوام کا نمائندہ ہے۔‘
جمعرات کو لاہور میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ ملاقات کی جس کے بعد دونوں نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی۔
نیوز کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو نے سینیٹ الیکشنز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ’جب ارکان قومی اسمبلی اپنے حلقوں میں جائیں گے تو ان سے پوچھا جائے گا کہ ’آپ نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ووٹ دیا یا عوام کے نمائندے کو؟‘
مزید پڑھیں
-
حکومت مارتی بھی ہے رونے بھی نہیں دیتی: بلاول بھٹو زرداریNode ID: 422396
-
’حسرت ہے کہ مریم نوازشریف زندگی میں کبھی سچ بھی بولیں‘Node ID: 543041
-
براڈ شیٹ کیس میں حکومت کو لینے کے دینے پڑ گئے: مریم نوازNode ID: 543921