مصر سوڈان وزرائے خارجہ ملاقات میں ایتھوپیا کے ڈیم پر تبادلہ خیال
مصر سوڈان وزرائے خارجہ ملاقات میں ایتھوپیا کے ڈیم پر تبادلہ خیال
منگل 2 مارچ 2021 20:43
دونوں ممالک میں مشترکہ دوطرفہ تعلقات کو متحرک کرنے پر تعاون نڑھایا جائے گا۔ (فوٹو ٹوئٹر)
مصر اور سوڈان کے وزرائے خارجہ نے منگل کو اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ایتھوپیا کی جانب سے دریائے نیل پر رینائسنس ڈیم کے لئے دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ یکطرفہ فعل سمجھا جائے گا۔ اس سے دونوں ممالک کے مفادات کو خطرہ لاحق ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ان ریمارکس کا اعلان مصری وزیر خارجہ سمیع شکری اور ان کی سوڈانی ہم منصب ڈاکٹر مریم الصادق المہدی کے درمیان قاہرہ میں ملاقات کے بعد جاری مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
سوڈان کی وزیر خارجہ ڈاکٹر مریم الصادق فروری میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد قاہرہ کا یہ پہلا دورہ کر رہی ہیں۔
مصری میڈیا کے مطابق دونوں وزرا نے اپنے ممالک کے مابین تعاون بڑھانے اور مشترکہ دوطرفہ تعاون کو متحرک کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر مریم المہدی نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم مصرکے صدر عبدالفتاح السیسی کے متوقع طور پر خرطوم کا جلد دورہ کرنے کے منتظر ہیں۔
ادھرمصرکے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد فرید حجازی خرطو م میں مصر سوڈان فوجی کمیٹی کے اجلاس میں حصہ لینے کے لئےپیر کو سوڈان روانہ ہوگئے ہیں۔