Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 392 ادارے سیل

کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنا یا جا رہا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 392 تجارتی ادارے سیل کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق وزارت بلدیات و دیہی و آباد کاری امور تمام علاقوں میں  تجارتی اداروں اور مراکز پر چھاپے مار کر کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنا رہی ہے۔ 
وزارت بلدیات کے انسپکٹرز نے ریستورانوں، تجارتی مراکز، کھانے پینے کی  اشیا فروخت کرنے والے سینٹرز پر 25180 چھاپے مارے ہیں۔
اس دوران  1428 خلاف ورزی کرنے والے افراد ریکارڈ پر آئے جبکہ 392  تجارتی ادارے خلاف ورزیاں ثابت ہونے پر سیل کردیے گئے۔
وزارت بلدیات نے ہدایت کی ہے کہ سب لوگ حفاظتی ماسک کا استعمال جاری رکھیں۔ توکلنا ایپ کو ایکٹیو کرنے کی پابندی کریں۔
افراد اور ادارے سینیٹائزنگ کا سلسلہ برقرار رکھیں۔ تجارتی مراکز آنے والے صارفین اور کارکنان کا درجہ حرارت چیک کرتے رہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ وزارت آئندہ بھی چھاپہ مہم جاری رکھے گی- خلاف ورزیوں کی رپورٹ 940 پر رابطہ کرکے کی جاسکتی ہے۔

خلاف ورزیوں کی رپورٹ 940 پر رابطہ کرکے کی جاسکتی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

علاوہ ازیں مدینہ منورہ میونسپلٹی نے ایک ماہ کے دوران کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کے لیے 27655 چھاپے مارے اور 2753 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مدینہ میونسپلٹی کے انسپکٹرز نے ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر 954 تجارتی ادارے سیل کیے۔
میونسپلٹی نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔

شیئر: