Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزیاں، دکانیں بند

بلدیہ کی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 881 تفتیشی دورے کیے(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب میں مشرقی ریجن کی بلدیہ کی جانب سے مختلف علاقوں میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے اوردیگر خلاف ورزیوں پر 9 دکانیں سیل کردیں جبکہ 19 کو انتباہی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کےلیے بلدیہ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ مقررہ ضوابط کی خلاف ورزیوں کوروکا جاسکے۔ 
مشرقی ریجن میں بلدیہ کی متعدد ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 881 تفتیشی دورے کیے جن کا مقصد کورونا ایس اوپیزاور دیگر خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنا تھی۔ 

9 دکانیں سیل جبکہ 19 کو انتباہی نوٹسز جاری کیے ہیں۔ ( فوٹو ایس پی اے)

تفتیشی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں کے دورے کیے تاکہ کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔
بلدیہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کنٹرول روم میں 30 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ بعض مقامات پر مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پرعمل نہیں کرایا جارہا جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ 
اطلاع ملنے پر بلدیہ کی ٹیموں نے فوری طور پران مقامات کا دورہ کیا اور خلاف ورزیوں پر 9 دکانوں کوسیل کردیا گیا جبکہ معمولی خلاف ورزیوں پر 19 دکانداروں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔ 

معمولی خلاف ورزیوں پر 19 دکانداروں کو انتباہی نوٹسز جاری کیے گئے۔(فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں تمام تجارتی اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کےلیے دکانوں اور تجارتی مراکز میں سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کریں جبکہ ’توکلنا‘ ایپ کے بغیر کسی کو تجارتی مرکز میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔
علاوہ ازیں دکانوں اور سپر سٹورز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ داخلی دروازے پر لوگوں کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کرنے کے لیے ڈیجیٹل تھرما میٹر کا اہتمام کریں کسی بھی ایسے شخص کو تجارتی ادارے یا مارکیٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے جس کا جسمانی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو۔ 

شیئر: