دنیا میں محبت کی نشانی سمجھے جانے والے تاج محل میں بم کی اطلاع پر انتظامیہ نے اسے سیاحوں سے خالی کرا دیا تاہم یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی جس کے بعد اس تاریخی یادگار کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ جہاں کی بیوی ممتاز محل، جو ہر لحاظ سے ’ممتاز‘ تھیںNode ID: 422831
-
ٹرمپ انڈیا میں تاج محل دیکھیں گےNode ID: 461001
-
تاج محل نہ کھولنے کا فیصلہNode ID: 490611
انڈین خبررساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق مغل دور کی اس یادگار میں بم کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر دی گئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے عمارت کو فوری طور پر سیاحوں سے خالی کرا دیا تھا۔
سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مکمل طور پر جائزہ لینے کے بعد تاج محل کو پھر سے سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ پولیس کے حوالے سے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے بتایا ہے کہ ’یہ فون کال اترپردیش کے ضلع فیروزآباد سے کی گئی تھی۔‘
آگرہ کے آئی جی ستیش گنیش نے میڈیا کو بتایا کہ 'اترپردیش کی پولیس ہیلپ لائن 112 پر آج صبح ایک کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ تاج محل میں دھماکہ ہوگا۔ ضابطے کے مطابق ہماری بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم وہاں پہنچی اور اس نے تاج محل کے احاطے کا جائزہ لیا لیکن اب تک وہاں سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔‘

خبر رساں ادارے اے این آئی (یو پی) نے اے ڈی جی پی ستیش گنیش کے حوالے سے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’فون کرنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس ٹیم اس سے معلومات حاصل کر رہی ہے۔‘
The hoax caller has been traced. He is being interrogated to find his motive. Initial impression is that he is of unsound mind. Our teams are trying to gather information from him: ADGP, #Agra, Satish Ganesh
— ANI UP (@ANINewsUP) March 4, 2021
تاج محل میں بم کی افواہ کے بعد ٹوئٹر پر 'تاج محل' ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس پر تبصرے شروع کر دیے۔
کسی نے لکھا کہ ’دہشت گرد فون کرکے دھمکاتے نہیں ہیں بلکہ وہ اسے عملی جامہ پہنا کر اس کی ویڈیو ڈالتے ہیں‘ تو کسی نے لکھا کہ ’اس محبت کی نشانی کو بہت سے لوگوں سے خطرہ ہے۔‘
Terrorist not do threat calls they execute the attack and take responsibility by releasing a video.
It may be a prank call definetly #TajMahal #Agra pic.twitter.com/59webox05S— Sumit Anand (@SumitAn59480345) March 4, 2021