پرنسپل کا خطاب، امتحان کی تیاری کیلئے مفید تجاویز سے نوازا
بحرین (ابو زید) ابن الھیثم اسلامک اسکول میں دسویں اور بارہویں جماعت کے طلباءکے والدین اور اساتذہ کی باہمی نشست کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں امتحان کی تیاری کیلئے مفید تجاویز سے نوازا اور امتحان میں بچوں پر توجہ دینے کیلئے کہا۔ والدین نے دسویں اور بارہویں جماعت کے اساتذہ سے معلومات حاصل کیں۔