پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کوایک نئے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ بیشتر وارداتوں میں ڈکیت کورونا سے بچاؤ کے ماسک پہنے ہوئے ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے شناخت میں پولیس کو دقت کا سامنا ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں گذشتہ ہفتے ہونے والی ایک ڈکیتی جس میں ڈاکو نصیر آباد کے علاقے سے 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے بھی ماسک پہن رکھے تھے۔
مدعی محمد اقبال نے اردو نیوزکو بتایا کہ ’ تین ڈاکو شام ساڑھے سات بجے گھر میں گھس آئے، انہوں نے کورونا سے بچاؤ والے سرجیکل ماسک پہنے ہوئے تھے لیکن محسوس ہوتا ہے وہ کافی روز تک ریکی کرتے رہے ہیں کیونکہ انہیں پتا تھا میں کس وقت گھر آتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں
-
کراچی،اسٹریٹ کرائم میں پولیس اہلکار ملوث؟Node ID: 327921
-
ڈاکو سامان کے بجائے دعائیں لے گئےNode ID: 444581
-
شوہر کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر ’ڈکیتی‘Node ID: 506341