Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا بھورے اور سفید انڈوں میں کوئی فرق ہوتا ہے؟

دونوں انڈوں کے غذائی میں زیادہ فرق نہیں ہے (فوٹو: الرجل)
جب کوئی کھانے کے رنگ  بارے میں پوچھتا ہے تو اسے قدیم قاعدے سے جواب دیا جاتا ہے، وہ یہ کہ بھورے رنگ کا کھانا زیادہ فائدہ مند ہو گا۔
الرجل میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھورے رنگ کی چینی سفید سے زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ بھوری روٹی سفید روٹی سے صحت کےلیے زیادہ بہتر ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ بھورے رنگ والے انڈے سفید انڈوں سے زیادہ بہتر ہوتے ہیں؟
ہر شخص جانتا ہے کہ بھورے رنگ کے انڈے بیش تر اوقات سفید انڈوں سے مہنگے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے یہ توقع کی جاتی ہےکہ وہ سفید انڈوں سے زیادہ غذائیت والے ہوتے ہیں یا پھر اس کا ذائقہ بہتر ہوتا ہے۔
انڈے کے خول کا رنگ مرغیوں کی نسل کے مطابق تبدیل ہوتا ہے چنانچہ سرخ پروں والی مرغیاں بھورے رنگ کے انڈے دیتی ہیں جبکہ سفید مرغیاں سفید خول والے انڈے دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ  دیگر نسلوں کی مرغیاں نیلے یا سبز انڈے بھی دیتی ہیں۔
قیمتوں میں فرق ایسے پیدا ہوتا ہے کہ سرخ یا بھورے پروں والی مرغیاں سفید مرغیوں سے زیادہ مہنگی ہوتی ہیں۔ اس لیے کہ لوگوں میں ان کے کھانے کی زیادہ مانگ ہوتی ہے۔ اس لیے ان کی  زیادہ قیمت لگتی ہے جبکہ اس کے برعکس  سفید پروں والی مرغیوں کے انڈے سستے ہوتے ہیں۔
اسی طرح دونوں قسم کے انڈوں میں موجود غذائی عناصرکے بارے میں بات کی جائے تو اس بارے میں ہونے والی تحقیق کے نتائج میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔
وزن کے حوالے سے ماہر خوراک ڈاکٹر گارگی شرما کہتے ہیں کہ براؤن انڈے ان لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو مناسب پروٹین حاصل کرنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس  کولیسٹرول اور کیلوریز جیسے موانع موجود ہوں۔

شیئر: