انڈیا میں جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت میں بولنے والی بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کی رہائش گاہ پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے میں مبینہ طور پر پانچ کروڑ انڈین روپے کی رسید برآمد ہوئی تھی۔
تاپسی پنو نے سنیچر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محکمہ انکم ٹیکس کے چھاپے کے حوالے سے ٹویٹس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’تین دن مسلسل کی جانے والی تلاشی میں ان کے پیرس میں مبینہ بنگلے کی چابیاں بھی ملی ہیں۔‘
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ وہ پانچ کروڑ انڈین روپے کی مبینہ رسید فریم کروا کر لگائیں گی اور آئندہ فملوں کا معاوضہ مانگنے کے لیے استعمال کریں گی، کیونکہ انہیں اتنی رقم دینے سے انکار کا سامنا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
انڈین کسانوں کے مظاہروں میں پاکستانی گیتوں کی مقبولیتNode ID: 534126
-
دہلی میں ٹریکٹر ریلی: کسانوں نے لال قلعے پر اپنا جھنڈا لہرا دیاNode ID: 535731
-
پاپ سٹار ریہانا کی انڈین کسانوں کی حمایتNode ID: 537991
تاپسی پنو نے 5 کروڑ روپے کی رسید کے حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ اب وہ اتنی سَستی نہیں رہیں۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ہدایتکار انوراگ کشیاپ کے گھر پر بھی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپا مارا ہے۔
انڈیا کے شہر پونے میں تاپسی پنو سمیت انوراگ کشیاپ سے بھی متعلقہ اہلکاروں نے پوچھ گچھ کی ہے۔
پونے کے علاوة ممبئی میں بھی 30 مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے مارے ہیں۔
ہدایتکار انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو انڈین حکومت پر تنقید کرتے رہے ہیں اور کسانوں کے احتجاج سمیت دیگر مظاہرین کے حق میں بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔
حال ہی میں تاپسی پنو نے مشہور شخصیات کو امریکی گلوکارہ ریہانا کے خلاف اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
3. My memory of 2013 raid that happened with me according to our honourable finance minister
P.S- “not so sasti” anymore
— taapsee pannu (@taapsee) March 6, 2021