الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کی درخواست
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا (فوٹو: ٹوئٹر مسلم لیگ)
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ درخواست پی ٹی آئی کے رہنماؤں فرخ حبیب، ملیکہ بخاری اور کنول شوزب نے دائر کی ہے۔
درخواست میں صوبائی وزیر ناصر شاہ کی آڈیو ٹیپ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ ’یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادےعلی حیدر گیلانی ارکان اسمبلی کو رشوت دیتے رہے۔‘
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے تقریر میں ٹکٹ دینے کے وعدے کا اعتراف کیا۔ الیکشن کمیشن مریم نواز کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ویڈیو سکینڈل پر کارروائی مکمل ہونے تک یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔
پی ٹی آئی نے علی حیدر گیلانی کو نااہل کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔