سینیٹ الیکشن کے غیرمتوقع نتیجے کے بعد جہاں کچھ لوگ سکتے میں ہیں تو کچھ جشن منا رہے ہیں جن میں پی ڈی ایم میں شامل دو بڑی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت بھی حصہ ڈال رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سینیٹ انتخابات:حکومتی کوششیں اور مطالبات جو پورے نہیں ہو سکےNode ID: 545536
-
سینیٹ انتخابات سے جڑے تنازعات کیا تھے؟Node ID: 545626
-
سینیٹ میں بڑا اپ سیٹ: پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی جیت گئےNode ID: 545881
سینیٹ انتخابات کا نتیجہ سامنے آنے اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی جیت کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کا مشہور قول دہرایا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے‘۔
ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے ’جیے بھٹو‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
Democracy is the best revenge. Jeya Bhutto!
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) March 3, 2021
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی دو ٹویٹس کیں، جن میں خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ پہلی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’یوسف رضا گیلانی کو دلی مبارکباد، پی ڈی ایم کو بھی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش‘
انہوں نے مزید لکھا ’نواز شریف کے فیصلے اور بیانیے کا مان رکھا اور جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن! مستقبل آپ کا ہے، انشااللہ‘
2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ #ووٹ_چور_کرسی_چھوڑ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 3, 2021
ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز کی جانب سے لکھا گیا ’2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیئرمین سینیٹ الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور ان کے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا، جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔‘
میں یوسف رضا گیلانی صاحب کو سینیٹ انتخابات میں کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) March 3, 2021