Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین لاکھ سے زیادہ خواتین کے لیے 13 ارب ریال کے فنڈ

60 ہزار خواتین نے بینک کے مختلف پروگراموں سے فائدہ اٹھایا- (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں سماجی فروغ بینک (سوشل ڈیولپمنٹ بینک) نے اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شراکت بڑھانے کے لیے 13 ارب ریال مختص کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوشل ڈیولپمنٹ بینک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بیان میں زندگی کے تمام شعبوں میں سعودی خواتین کے کارناموں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ 

فلاحی سکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے والی خواتین میں 400 فیصد اضافہ ہوا- (فوٹو سبق)

سماجی فروغ بینک نے کہا کہ اس نے لیبر مارکیٹ میں کارکن خواتین کی تعداد بڑھانے، ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنے کے لیے متعدد پروگرام، سکیمیں، مالیاتی اور غیر مالیاتی فارمولا متعارف کرائے ہیں۔
سماجی فروغ بینک نے بتایا کہ تین لاکھ سے زیادہ خواتین کو تیرہ ارب ریال سے زیادہ کے فنڈ فراہم کیے ہیں۔ 
بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران ترقیاتی و فلاحی سکیموں اور خدمات سے فائدہ اٹھانے والی خواتین میں 400 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے۔ 
بینک کے مطابق اس نے نہ صرف یہ کہ خواتین کو قرض اور فنڈ فراہم کیے بلکہ تربیتی پروگراموں کی سرپرستی کی۔ 60 ہزار خواتین نے مملکت کے تمام علاقوں میں  بینک کے مختلف پروگراموں سے فائدہ اٹھایا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: