کراچی کے علاقے عائشہ منزل کی مرکزی چورنگی پر شہر کی مشہور شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے ’میورل‘ پینٹ کیے جا رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ملک کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ مصور صادقین کا میورل کسی بھی عوامی مقام پر بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ مہدی حسن، جون ایلیا اور رئیس امروہوی کی تصاویر بھی ٹرک آرٹ کے پیرائے میں پینٹ کی جا رہی ہیں۔ مزید جانیے توصیف رضی ملک کی اس ویڈیو میں۔