Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی

’شہری و غیر ملکی جتنی جلدی ممکن ہوسکے ویکسین لے لیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ افراد کو کورونا ویکسین دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے تمام شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے ویکسین لے لیں۔
ملک کے تمام شہروں میں کورونا ویکسین کے مراکز موجود ہیں جہاں شہریوں سمیت غیر ملکیوں کو بالکل مفت ویکسین دی جاتی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ویکسین لینے کے خواہشمند صحتی ایپ کے ذریعہ اپنا اندراج کرائیں‘۔
’کورونا ویکسین کے نتائج انتہائی اطمینان بخش ہیں، یہ بالکل محفوظ ہے جس کی مدد سے کورونا سے بچا جاسکتا ہے‘۔

شیئر: