Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’قدم بڑھائیں ، ویکسین لگائیں ‘ وزارت صحت کی نئی مہم

مہم کا مقصد لوگوں کو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرانا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسین کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جسے ’ قدم بڑھائیں ، ویکسین لگوائیں‘ کا عنوان دیا گیاہے۔
وزارت صحت کی ٹوئٹرپر مہم کے حوالے سے کہا ہے کہ ویکسین کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ذریعہ ہے۔ ویکسین لگوانے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں کہ ’آج کورونا کی آخری پریس کانفرنس ہے‘ ۔
مہم کے ذریعے کورونا ویکسین کی اہمیت و افادیت سے لوگوں کو آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ ہر شخص ویکسین حاصل کرے اور کورونا سے محفوظ رہے ۔

ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی سابقہ مہم بھی کافی کامیاب رہی(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت کی جانب سے جاری مہم کے حوالے سے ویب نیوز ’سبق‘ کا کہنا ہے کہ وزارت کی مہم میں ’آخری پریس کانفرنس‘ کے الفاظ کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اس کا مقصد لوگوں کو اس جانب مبذول کرانا ہے کہ ویکسین لگانی کس قدر اہم ہے تاکہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔
واضح رہے چین میں 31 دسمبر 2019 میں کورونا کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد سے وزارت صحت کی جانب سے سے اس حوالے سے یومیہ بنیادپر پریس کانفرنسز کے ذریعے لوگوں میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے۔
وزارت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کورونا کی وبا کے آغاز کے ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی صورتحال کے بارے میں ذرائع ابلاغ کو اہم معلومات فراہم کررہے ہیں جسے ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔

مملکت میں فائزر ویکسین کی دو خوراکیں دی جاتی ہیں (فوٹو، ایس پی اے)

 نئی مہم سے قبل بھی وزارت صحت کی جانب سے ’قدم اٹھائیں‘ کے عنوان سے مہم شروع کی گئی تھی جس کا مقصد لوگوں کو ویکسین لگوانے کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہ کیا جاتا رہا ۔ سابقہ مہم کی کامیابی کے بعد اب دوسری مہم شروع کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کورونا ویکسین لگوائیں جس کے بعد کورونا کی وبا سے چھٹکارہ حاصل کیاجاسکے۔
واضح رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں مفت کورونا ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس کےلیے وزارت کی ’صحتی‘ ایپ کے ذریعے رجسٹرکرانے کے بعد مقررہ وقت اور دن پر سینٹر جانا ہوتا ہے۔
مملکت میں لگائی جانے والی فائزربائیونٹک ویکسین کی پہلی خوراک کے 21 دن بعد دوسری خوراک دی جاتی ہے۔

شیئر: