تین برس میں ایک لاکھ 69 ہزار تعمیراتی لائسنس
سب سے زیادہ تعمیراتی لائسنس قصیم میں جاری ہوئے ہیں۔ ( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں تین برس کے دوران ایک لاکھ 69 ہزار سے زیادہ تعمیراتی لائسنس جاری ہوئے ہیں۔ اس میں قصیم سرفہرست رہا ہے۔
وزارت بدلیات و دہی ترقی نے بیان میں کہا کہ 2019 سے2021 کی پہلی سہ ماہی تک مملکت بھر میں ایک لاکھ 69 ہزار 405 تعمیراتی لائسنس رہائشی، تجارتی، سرکاری اور فلاحی اداروں کو جاری کیے گئے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت بلدیات نے بیان میں کہا کہ ایک برس کے دوران سب سے زیادہ لائسنس القصیم ریجن کے حصے میں آئے اور 27483 لائسنس جاری ہوئے۔
عسیر ریجن 25790 لائسنس کے حوالے سے دوسرے اور مشرقی ریجن 15723 لائسنسوں سے تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
وزارت بلدیات و دیہی امور نے مزید کہا کہ حائل میونسپلٹی کے ماتحت الجنوب بلدیاتی کونسل نے سعودی عرب کی تمام بلدیاتی کونسلوں سے زیادہ تعمیراتی لائسنس جاری کیے ہیں۔
الجنوب بلدیاتی کونسل نے 2019 کے آغاز سے سال رواں کی پہلی سہ ماہی تک 7538 تعمیراتی لائسنس جاری کیے۔ مغربی دمام کی بلدیہ دوسرے اور خمیس مشیط کی بلدیاتی کونسل تیسرے نمبر پر رہی ہے۔