Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساب اور الاول بینکوں کے انضمام کی کارروائی مکمل

دونوں بینکوں کی خدمات اور سہولتیں اکاونٹس ہولڈرز کو مہیا ہوں گی۔(فوٹو الشرق الاوسط)
سعودی برٹش بینک (ساب) نے کہا ہے کہ ساب اور الاول بینکوں کے انضمام کی کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ دونوں بینکوں کی تمام خدمات اور سہولتیں تمام اکاونٹس ہولڈرز کو مہیا ہوں گی۔
اخبار 24 کے مطابق ساب بینک کی مجلس انتظامیہ کی چیئر پرسن لبنی العلیان نے بیان میں بتایا کہ انضمام کی کارروائی کے تحت دونوں بینکوں کی تمام سرگرمیوں کا جائزۃ لیا گیا۔
یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ الاول بینک کی ایسی کیا خوبیاں ہیں جو مارکیٹ کے لیے زیادہ پرکشش ہیں اور ساب بینک کن حوالوں سے برتری رکھتا ہے۔
  دونوں بینکوں کی خوبیوں کا انتخاب کرکے دونوں کی جملہ خدمات اور سہولتوں کو ایک بینک کے نظام میں شامل کردیا گیا ہے جن سے تمام اکاونٹس ہولڈرز فائدہ اٹھاسکیں گے۔
لبنی العلیان نے بتایا کہ بینک ایچ ایس بی سی گروپ کے ساتھ اپنی شراکت مضبوط کرے گا تاکہ انٹرنیشنل بینک نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرکے سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز کے نئے معیار متعارف کراسکے۔
انہوں نے نے مزید کہا کہ دونوں بینکوں کےاکاونٹس ہولڈرز انضمام کی بدولت مملکت کے تمام علاقوں میں شاخوں کے بڑے نیٹ ورک سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔  
300 ارکان پر مشتمل ٹیم نے انضمام کے حوالے سے سیکڑوں امور انجام دیے ہیں۔ الاول بینک سے پانچ لاکھ اکاونٹس ہولڈرز اور 4500 کمپنیوں کو نئے بینک میں شامل کرنے کی کارروائی بھی کی گئی ہے۔

شیئر: