مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نظام اتوار سے لاگو
’500 ریال سے کم رقم کی منتقلی کی فیس 50 ہللہ جبکہ 500 سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ایک ریال ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام کل اتوار سے لاگو ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رقوم کی منتقلی کا نیا نظام فوری ہوگا، دن کے 24 گھنٹے اور ہفتے کے 7 دن رقوم کی منتقلی ہوگی۔
اطلاع کے مطابق نئے نظام میں 500 ریال سے کم رقم کی منتقلی کی فیس 50 ہللہ جبکہ 500 سے زیادہ کی رقم ٹرانسفر کرنے کی فیس ایک ریال ہوگی۔
قبل ازیں ساما نے مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کا نیا نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
ساما نے کہاتھا ہے کہ ’مقامی بینکوں کے درمیان ترسیلات کے نئے نظام کا نفاذ 21 فروری سے ہوگا‘۔
واضح رہے کہ مقامی بینکوں کے درمیان رقوم کی منتقلی کے نئے نظام کی مدد سے دن کے کسی بھی وقت رقم کی فوری منتقلی ممکن ہوگی۔