Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الریاض اور نیشنل کمرشل بینک کا انضمام نہیں ہوگا‘

انضمام کے فیصلے سے دستبردار ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔فوٹو :عاجل
الریاض اور نیشنل کمرشل بینک نے پیر کو انضمام کے فیصلے سے دستبردار ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق دونوں بینکو ں کے اعلیٰ عہدیدار انضمام کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مذاکرات کررہے تھے اب انہیں روک دیا گیا ہے۔ فریقین نے مذاکرات کا سلسلہ آگے نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
 واضح رہے کہ الریاض بینک کے ایگزیکٹیو چیئرمین طارق السدحان نے اکتوبر 2019 میں کہا تھا کہ نیشنل کمرشل بینک کے ساتھ انضمام کی بات ابھی تجویز پر غوروخوض کے مرحلے میں ہے۔

اقتصادی حلقوں نے الریاض اور نیشنل کمرشل بینک کے انضمام کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تھا فوٹو: ٹوئٹر

اقتصادی حلقوں نے الریاض اور نیشنل کمرشل بینک کے انضمام کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے طاقتور اقتصادی اداروں کے قیام کی راہ میں خو ش آئند تبدیلی قرار دیا تھا۔ 
اقتصادی حلقو کے مطابق اگر الریاض اور نیشنل کمرشل بینک ایک دوسرے میں ضم ہوکر نئے اور بڑے طاقتور بینک کی شکل میں ابھر کر سامنے آتے ہیں تو نیا بینک بڑے منصوبوں کی فنڈنگ میں حصہ لے سکے گا اور طاقتور معاشی گروپوں کا مستحکم بنیادوں پر مقابلہ کرسکے گا۔
 

شیئر: