سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر 15 مارچ کو بھی سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں گرد آلود ہوا ئیں چلنے کا امکان ہے۔ حد نظر محدود رہے گی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بتایا کہ ریاض، نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، قصیم اور حائل میں گردوغبار کا طوفان جاری رہے اور درجہ حرارت بھی زیادہ رہے گا۔
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پیر کو بحراحمر میں ہواؤں کا رخ جنوب مغرب سے شمال مغرب کی جانب ہوگا۔
سب سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔