Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: دہشتگردوں کے سیل کا انکشاف، 25گرفتار، دیگر کی تلاش

منامہ.... بحرین میں 54دہشت گردوں پر مشتمل سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے والے 25گرفتار ہیں جبکہ باقی مطلوب افراد ابھی تک مفرور ہیں۔بحرین میںدہشت گردی کے شعبہ کے سربراہ احمد الحمادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد سیل میںکئی مطلوب اشخاص شامل ہے جن میں سے12کا تعلق ایران ،عراق اور جرمنی سے جبکہ40 مقامی شہری ہیں جن میں سے جو جیل سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 10دہشت گرد بھی شامل ہیں۔سیل سے تعلق رکھنے والے 25 افرادکو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ کہ محکمہ خفیہ کی طرف سے موصول ہونی والی معلومات کے مطابق جو جیل دہشت گردوں کے فرار کے واقعہ کے پیچھے جرمنی میں موجود تنظیم کے رہنما کا ہاتھ تھا اور اسی نے مفرور قیدیوں کے ایران اور عراق سفر اور عسکری ٹریننگ کی سہولت فراہم کی تھی۔دہشت گرد تنظیم بحرین میں مختلف پر تشدد کاروائیوں میں ملوث ہے جس کا ہدف امن عامہ میں خلل ڈالنا اور شہری زندگی کو نقصان پہنچانا ہے کے علاوہ ریاست مخالف کارروائیاں ہیں۔گرفتار شدگان کے قبضے سے مختلف قسم کے اسلحہ کے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی ملا ہے۔گرفتار شدگان نے اقرار کیا ہے کہ وہ جرمنی میں مقیم شخص سے ہدایات لیتے تھے اور انہی کے کہنے پر تخریبی کارروائیاں کرتے تھے۔
 

شیئر: