Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عام عربی بول چال کے اہم الفاظ جو غیر ملکیوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں

سعودی عرب میں ہر برس بڑی تعداد میں غیر ملکی شہری روزگار کے لیے آتے ہیں اور یہاں آنے پر ابتدا میں بات چیت میں مشکل پیش آ سکتی ہے۔
اس کے لیے عام بول چال کے لیے استعمال ہونے والے بعض اہم الفاظ پہلی بار آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں تاکہ ضروری امور کو سرانجام دینے میں انھیں آسانی رہے۔ 
تاہم اس امر کا خیال رکھیں کہ عام بولی جانے والی زبان اور تحریری انداز میں کافی فرق ہوتا ہے۔ 
وقت کے ساتھ ساتھ زبان اور انداز بیان میں بھی فرق پڑتا ہے۔ اسی طرح عربی زبان میں بھی علاقائی عنصر کی شمولیت سے فرق دکھائی دیتا ہے علاوہ ازیں قدیم عربی جسے ’نحو‘ کہا جاتا ہے اور موجودہ مروجہ عربی میں بھی کافی فرق ہے۔ 
مثال کے طور پر قدیم عربی میں ’آپ کہا جا رہے ہیں ‘ کو ’اینا انت ذاھب ‘ کہا جاتا ہے جبکہ مروجہ اور عام بولی میں اسے کچھ یوں کہیں گے ’ فین رائح ‘ یا ’فین ماشی‘ یہاں لفظ ’فین‘ کہاں کے لیے استعمال ہوا ہے اور ’رائح‘ جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ دوسرا لفظ ’ماشی‘ جو کہ عام بول چال میں استعمال ہوتا ہے کے دومعنی ہو سکتے ہیں اگر اس کے ساتھ سابقے کے طورپر ’فین ‘ لگا ہے تو یہ سوال بن جاتا ہے۔ اگر اسے بغیر کسی سابقے کے استعمال کیا جائے تو یہ اطلاع بھی ہو سکتی ہے اور سوالیہ بھی, اس کے معنی جانے کے ہیں یعنی ایک شخص اپنی روانگی کے بارے میں اطلاع دے رہا جبکہ سوالیہ بھی ہے جو کسی دوسرے سے استفسار ہے۔ 
ہوائی اڈے پر استعمال ہونے والے اہم الفاظ و جملے 
’محکمہ کسٹم کہاں ہے‘ اس جملے کو اگر عام عربی یعنی مروجہ زبان میں بولیں تو کچھ یوں ہو گا ’فین الجمارک‘ یعنی کسٹم کا کہاں ہے۔  
مجھے امیگریشن آفس جانا ہے۔ اگر کسی سے یہ دریافت کرنا ہو تو اسے اس طرح کہیں گے ’ ارید اذھب الی مکتب الجوازات‘ امیگریشن آفس کو ’مکتب جوازات‘ کہتے ہیں جبکہ ارید اذھب کے معنی مجھے جانا ہے کے ہیں۔ 
سامان کہاں سے حاصل کریں۔’من فین احصل علی العفش‘ یہاں عفش کا مطلب سامان  ہے جبکہ ’من فین ‘ کے معنی کہاں سے کے ہیں۔ 
واش روم کہاں ہے ’این دورۃ المیاۃ ‘ واش روم کو دوسرے عام الفاظ میں ’حمام‘ بھی کہا جاتا ہے ۔ 
اہم الفاظ اور ان کے معنی 

عام بول چال کے لیے استعمال ہونے والے بعض اہم الفاظ پہلی بار آنے والے غیر ملکی شہریوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں: فوٹو اے ایف پی 

فنگر پرنٹ، ’بصمہ الاصابع ‘۔ پاسپورٹ اسٹمپ ’ختم فی الجواز‘ ۔ بیگ کھولیں ’افتح الشنطۃ ‘۔
چیکنگ ’تفتیش ‘۔ چیکنگ روم میں جاو ’اذھب الی الغرفہ التفتیش‘ ۔ چیکنگ روم میں کیوں جاوں ’لماذا اذھب الی غرفہ التفتیش ‘  
مجھے موبائل سم کارڈ درکار ہے؟ ’ارید شریحہ الجوال ‘۔ پاسپورٹ دیں ’جیب جواز سفر‘ ۔ ٹیکسی کہاں سے ملے گی ’مین این احصل علی تکسی ‘۔ مجھے مکہ جانا ہے ’ارید الذھاب الی مکہ ‘ ۔ مجھے سونے کی مارکیٹ جانا ہے ’ارید اذھب الی سوق الذھب‘۔  

ٹیکسی کہاں سے ملے گی کےلیے کہا جائے گا ’مین این احصل علی تکسی ‘۔(فوٹو ایس پی اے)

رہائشی ہوٹل کہاں ہے ’فین فندق سکنی ‘۔ اچھا اور صاف ریسٹورانٹ کہاں ہے ’فین مطعم طیب و نظیف ‘۔ کھانا کتنے کا ہے’کم الطعام‘۔ یہ کتنے کا ہے ’ بکم ہذا ‘۔  
سبزی منڈی کہاں ہیں ’این سوق الخضار‘ ۔ فش مارکیٹ کہاں ہے’این سوق السمک‘۔ بازار چلنا ہے’ارید اذھب الی السوق‘۔  
رہائشی ہوٹل کے لیے اہم الفاظ 
ہوٹل ، فندق ۔ کمرہ دیکھنا ہے ’ارید اشوف الغرفہ‘ باتھ روم صاف نہیں ہے ’الحمام مش نظیف ‘۔ تولیہ درکار ہے ’ارید المنشفہ‘ ۔ ٹیشو پیپر چاہئے ’ارید منادیل ‘۔   

شیئر: