Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید دو لاکھ 36 ہزار ٹیسٹ

دوران دو ہزار نئے51 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز کم ہو رہےہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں تین ہزار سے کم مریض سامنے آئے ہیں۔
امارات کے خبر رساں ادارے ’وام‘ نے وزارت صحت و تحفظ کے حوالے سے بتایا ہے کہ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 36 ہزار 988 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔‘
اضافی کورونا ٹیسٹس کے دوران دو ہزار 51  نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ نئے مریض مختلف قومیت سے ہیں، ان سب کی حالت مستحکم ہے اوران کو ضروری علاج  فراہم کیا جا رہا ہے۔
امارات میں مجموعی متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار 364 ہو گئی ہے۔ متاثرہ مریضوں میں سے مزید دو ہزار741 مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں۔ 
بیان میں وزارت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید آٹھ مریض چل بسے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد  بڑھ کر ایک ہزار414 ہوگئی ہے۔‘
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر کا سلسلہ جاری رکھنے اور سماجی فاصلے کی پابندی کی پھر ہدایت کی ہے۔
 وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید ایک لاکھ 61 ہزار 742 خوراکیں دی گئی ہیں۔ ملک میں اب تک ویکسین کی مجموعی طور پر 68 لاکھ 30 ہزار 369 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

شیئر: