Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی

وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے بچاؤ کی کی ویکسین لگوا لی ہے۔
وزیر اعظم  عمران خان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے جمعرات کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے۔  
پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم نے اس موقع پر قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ 
واضح رہے کہ صدر عارف علوی اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی یہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ 
وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔  اور پہلے مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔ 

شیئر: