جدہ کے عوامی بازار میں اجتماعی مارپیٹ، چھ افراد گرفتار
جدہ کے عوامی بازار میں اجتماعی مارپیٹ، چھ افراد گرفتار
جمعرات 18 مارچ 2021 18:36
سوشل میڈیا پر شیئر وڈیو کی مدد سے گرفتاری عمل میں آئی (فوٹو سبق)
جدہ کے ایک عوامی بازار میں اجتماعی مارپیٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ مکہ ریجن پولیس کے ترجمان نے بیان میں بتایا کہ’ وائرل وڈیو میں نظر آنے والے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے کہا کہ ’جدہ کے ایک عوامی بازار میں اجتماعی مارپیٹ کی وڈیو کی مدد سے مارپیٹ کرنے والوں کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے تین قانونی طور پر مقیم اور تین اقامہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے اور سب کا تعلق پاکستان سے ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ’ پاکستانیوں میں مارپیٹ آپسی اختلاف کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں