Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکیسین سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مفتی اعظم

وزارت صحت کی جانب سے مفت ویکسین فراہم کی جارہی ہے(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کے سربراہ الشیخ عبدالعزیز آل الیشخ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔
ویب نیوز اخبار 24 نے مفتی اعظم سے پوچھے گئے ایک استفسار جس میں کہا گیا تھا کہ کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین روزے کی حالت میں لی جاسکتی ہے۔
سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ ویکسین پٹھے میں لگائی جاتی ہے جس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی ویکسین کھانے پینے کی کوئی شے ہے۔
واضح رہے مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے مملکت کے تمام شہروں میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا خصوصی اہتمام کیا گیاہے۔
کورونا ویکسین لگوانے کے لیے ’صحتی‘ ایپ پر پیشگی وقت حاصل کیاجاتا ہے جس کے بعد مقررہ وقت پرجاکرویکسین لگائی جاتی ہے۔
ویکسین کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے اس امر کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے جوکورونا وائرس کے خلاف انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے۔

شیئر: