Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام سروسز بندش کے بعد بحال

بعض صارفین نے فیس بک اور فیس بک میسینجر کی بندش کی بھی شکایت کی ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک کی ملکیتی ایپس واٹس ایپ اور انسٹاگرام اور فیس بک میسینجر سروسز 30 منٹ تک معطل رہنے کے بحال ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا سائیٹس کو مانیٹر کرنے والے ویب سائیٹ کے مطابق جمعے کی رات کو دنیا بھر میں صارفین کو واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک سروسز استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر ڈاٹ کام کے مطابق دنیا بھر میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کو مذکورہ ایپس تک رسائی میں مشکل کا سامنا رہا۔ صارفین ان ایپس پر لاگ ان نہیں ہو پارہے تھے۔

 

سعودی عرب، قطر اور مصر میں واٹس ایپ اور انسٹا گرام سروسز میں چند منٹ کا تعطل رہا- عاجل ویب سائیٹ کے مطابق چند منٹ کے تعطل کے بعد مذکورہ ایپس کی سروس بحال ہوگئی۔
کچھ دیر کے لیے واٹس اور انسٹا گرام ایپس مکمل طور پر بند ہوگئی تھیں- تین ہزار سے زیادہ افراد نے شکایات درج کرائی- 
بعض صارفین نے فیس بک اور فیس بک میسینجر کی بندش کی بھی شکایت کی۔
انسٹاگرام پر لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’سرور ایرر‘ کا پیغام شو ہو رہا تھا جب کہ فیس بک صارفین کو بھی لاگ ان ہونے کی کوشش پر ’ایرر‘ کا سامنا کر رہا۔

رپورٹس کے مطابق سروسز میں تعطل کا دورانیہ 30 منٹ کا رہا جس کے بعد واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروسز بحال ہوگئی۔
فیس بک کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی سروسز کو کئی ایک وجوہات کی بنا پر متاثر ہو گئی ہے۔ فیس بک کے مطابق دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد صارفین نے سروس میں تعطل کی شکایت کی۔ فیس بک گیمنگ یونٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا ’کئی ٹیمیں سروس کی بندش کو ٹھیک کرنے پر کام کر رہی ہے اور جونہی مسئلہ حل ہوگا تو صارفین کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔‘
دوسری جانب پاکستان میں سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی بندش ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ہے۔

صارفین ٹوئٹر پر واٹس ایپ، انسٹا گرام اور فیس بک کی بندش کی شکایت کر رہے ہیں۔ صارفین ان ایپس کی بندش پر مختلف مزاحیہ میمز بھی شیئر کر رہے ہیں۔ 
آر جے آلوک نامی صارف نے لکھا، ‘ واٹس ایپ ڈاؤن، انسٹاگرام ڈاؤن، فیس بک ڈاؤن، سب ڈاؤن۔۔‘
کٹ کاٹ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ مارک زکربرگ نے بریک لیا ہے۔‘
 

شیئر: