واٹس ایپ آئندہ سال کن اسمارٹ ڈیوائسز میں کام نہیں کرے گا؟
واٹس ایپ نئے سال میں کئی اسمارٹ ڈیوائسز میں سپورٹ ختم کرنے والا ہے۔ واٹس ایپ اب ان اسمارٹ فونز پر کام نہیں کرے گا جن میں نوکیا ایس 40 پلیٹ فارم دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس بات کا اعلان دو سال قبل ہی کر دیا گیا تھا اور مخصوص اسمارٹ فون صارفین کو دیگر ڈیوائسز پر شفٹ ہونے کا مشورہ دیا گیا تھا۔کمپنی کے بقول اس فیصلے سے سروس میں مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔واٹس ایپ اب جن اسمارٹ فون میں اپنی سپورٹ ختم کرنے والا ہے ان میں نوکیا 206 سنگل سم، نوکیا 206 ڈوئل سم، نوکیا 208، نوکیا 301 سنگل سم، نوکیا 301 ڈوئل سم، نوکیا 515، نوکیا آشا 201، نوکیا آشا 205، نوکیا آشا 210، نوکیا آشا 230 سنگل اور ڈوئل سم، نوکیا آشا 300، نوکیا آشا 302، نوکیا آشا 303، نوکیا آشا 305، نوکیا آشا 306، نوکیا آشا 308، نوکیا آشا 309، نوکیا آشا 310، نوکیا آشا 311، نوکیا آشا 500، نوکیا آشا 501، نوکیا آشا 502، نوکیا آشا 503، نوکیا سی 3-00، نوکیا سی 3-01، نوکیا ایکس 2-00، نوکیا ایکس 2-01، نوکیا ایکس 3-02 اور نوکیا ایکس 3-02.5 شامل ہیں۔ واضح رہے کہ واٹس ایپ نے 31 دسمبر 2017 سے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی تھی۔