وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے سنیچر کو ایک ٹوئٹر بیان میں خاتونِ اول کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔
انہوں نے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
-
کورونا ویکسین سے متعلق عوامی خدشات اور انتظامی مسائل کیا ہیں؟Node ID: 548911
-
ویکسین لگوانے کے کتنے روز بعد آپ کورونا سے محفوظ ہوتے ہیں؟Node ID: 550431
-
’ویکسین لگوانے سے قبل ہی وزیراعظم کورونا کا شکار ہو چکے تھے‘Node ID: 550446
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’ویکسین لگوانے سے قبل ہی وزیراعظم کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے تھے۔‘
اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی امور شہباز گِل نے بتایا ہے کہ ’وزیراعظم صاحب کا کورونا کا ٹیسٹ آج (سنیچر کو) ہی کیا گیا ہے۔‘
براہ مہربانی اس کو کورونا ویکسین کے ساتھ مت جوڑیں۔ ویکسین لگنے کے کچھ ہفتے کے بعد قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ اپنے بزرگوں اور پیاروں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔ احتیاط کریں۔
Wishing our First Lady & PM @ImranKhanPTI a speedy recovery.
May Allah give them both shifa.Vaccines are safe & must be taken, #PMIK had his first shot just a day ago, before which he was exposed already.
Please do get yourself & loved ones vaccinated and fight the fake news! pic.twitter.com/kh7HvD2Qv5— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) March 20, 2021