Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حوثی باغی یمن کے بحران کا سیاسی حل نہیں چاہتے‘

ترجمان نے کہا کہ یمن کے عوام ملک میں ایرانی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
یمن کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ  حوثی باغی یمن کے بحران کا سیاسی حل نہیں چاہتے بلکہ اس حوالے سے ہر بین الاقوامی کوشش کا جواب ہٹ دھرمی سے دیتے ہیں۔
یمنی حکومت کے ترجمان راجیہ بادی نے العربیہ کو بتایا کہ سفارتکاری کی کوششوں کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ حوثی ملیشا ایسی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔

 

بادی کا کہنا تھا کہ حوثی باغی کشیدگی میں کمی کے بیانات کو کمزوری سے تعبیر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن کے عوام اپنے ملک میں ایرانی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔
بادی کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب اتحاد حوثیوں باغیوں کے خلاف مارب صوبے میں پیش قدمی کر رہا ہے۔

شیئر: