Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یمن میں جنگ بندی کا فارمولہ قیام امن کی سنجیدہ کوشش ہے‘

کابینہ نے ریاض میں تیل تنصیبات نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی کابینہ کا اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یمن میں جنگ بندی کا فارمولہ قیام امن کی سنجیدہ کوشش ہے۔
یمنی بحران کے سیاسی حل کا فارمولہ سابقہ مذاکراتی ادوار کا خلاصہ اور حاصل ہے  جس کے ذریعہ یمنی عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آن لائن اجلاس میں کابینہ نے ریاض میں تیل تنصیبات نشانہ بنانے کی کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
کابینہ نے کہا ہے کہ ’حوثی باغیوں کی دہشت گردی کا نشانہ سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کے علاوہ عالمی تیل رسد کو بھی نقصان پہنچانا ہے‘۔
کابینہ نے عالمی برادری کو اس کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کابینہ نے سعودی مصنوعی سیاروں کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجنے کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ خلائی میدان میں سعودی عرب مزید ترقی کرے گا۔

’حوثی باغیوں کی دہشت گردی کا نشانہ سرکاری تنصیبات، نجی املاک اور شہری آبادی کے علاوہ عالمی تیل رسد بھی ہے‘ ( فوٹو: واس)

کابینہ نے بعد ازاں مقامی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا اور متعدد اہم فیصلے کیے۔
کابینہ نے کورونا وائرس کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کے علاوہ ویکسین مہم کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

شیئر: