Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ عبداللہ آب زمزم سبیل دوبارہ کھول دی گئی

ایک شخص کو چار کین سے زیادہ نہیں دیے جائیں گے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں شاہ عبداللہ آب زمزم سبیل کورونا ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ منگل کو دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایس پی اے کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ شاہ عبداللہ آب زمزم کمپلیکس کے دروازے صارفین کے لیے کھول دیے گئے۔ رمضان سے قبل آب زمزم کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ 
آب زمزم کے انتظامات نیشنل واٹر کمپنی کر رہی ہے۔ کمپلیکس روزانہ سوائے جمعے کے دوپہر ایک بجے سے رات نو بجے تک کھلے گا۔
انتظٓامیہ نے کہا ہے کہ ایک کین 5.50 ریال میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہوگا۔ ایک شخص کو چار کین سے زیادہ نہیں دیے جائیں گے۔ کورونا ایس او پیز کا پابند بنایا جارہا ہے۔
کمپلیکس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چار پیداواری یونٹ کام کر رہے ہیں۔ یہ روزانہ دو لاکھ کین فراہم کریں گے۔ کمپلیکس میں آب زمزم کے کین تیار کرنے کی انتہائی گنجائش 2200000 ہے۔ 
انتظامیہ نے بیان میں مزید کہا کہ آب زمزم کے کین نہ صرف یہ کہ شاہ عبداللہ کمپلیکس سے حاصل کیے جاسکیں گے جبکہ تجارتی مراکز میں بھی دستیاب ہوں گے۔ جنہیں پچاس لاکھ سے زیادہ کین فراہم کیے جائیں گے تاکہ تمام صارفین کو کسی زحمت کے بغیر مل سکیں۔
انتظٓامیہ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی ماسک، سماجی فاصلے، توکلنا ایپ کی پابندی کریں۔ ایک وقت میں 60 سے زیادہ افراد کو کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 

 رمضان سے قبل آب زمزم کی طلب بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ (فوٹو سبق)

علاوہ ازیں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ آب زمزم سبیل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ آب زمزم سبیل کی بحالی کے انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق السدیس نے کہا کہ کنگ عبداللہ زمزم سبیل کی بحالی کے لیے جو حکمت عملی مقرر کی گئی ہے اس کی پابندی سختی سے کی جائے۔ کورونا ایس  او پیز کی پابندی کرائی جائے۔ 
انہوں نے تاکید کی کہ کمپلیکس کے ایک، ایک حصے میں حفظان صحت کے ضوابط اور کورونا ایس او پیز کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔

شیئر: