گذشتہ ہفتے سعودی باشندوں نے 8.4 ارب ریال خرچ کیے
کھانے پینے کی اشیا پر 1.26 ارب ریال خرچ کیے گئے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی باشندوں نے 8.4 ارب ریال خرچ کیے ہیں۔ یہ اعدادوشمار 14 سے 20 مارچ تک کے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق سینٹرل بینک نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے 86 ملین سودوں کے ذریعے 8.4 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے گئے۔ یہ 1.1 فیصد یعنی 100 ملین ریال کے لگ بھگ کم ہیں۔
صارفین نے کھانے پینے کی اشیا پر 1.26 ارب ریال خرچ کیے دیگر اشیا پر 1.18 ارب ریال اور ریستورانوں و قہوہ خانوں پر ایک ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔
مختلف خدمات اور اشیا پر 717 ملین ریال، ملبوسات اور جوتوں پر 700 ملین ریال، صحت پر627 ملین ریال، ٹرانسپورٹ پر 435.3 ملین ریال، تعمیرات کے شعبے پر 431 ملین ریال، پٹرول پر 423 ملین ریال، فرنیچر پر 374.5 ملین ریال اور زیورات پر 309 ملین ریال خرچ کیے گئے۔