Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ ہفتے ریستورانوں میں ایک ارب ریال سے زیادہ خرچ

مملکت میں اخراجات سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک نے  28 فروری سے 6 مارچ 2021 کے دوران ایک ہفتے میں مملکت بھر میں اخراجات سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شاپنگ سینٹرز میں کل کتنی مالیت کی اشیا خریدی گئی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سینٹرل بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 9.9 ارب ریال ( 91 ملین)  خرچ کیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے والے ہفتے کے مقابلے میں 34.6 فیصد زیادہ خریداری ہوئی ہے۔ گزشتہ ہفتے اور اس ہفتے کے اخراجات میں 2.5 ارب ریال کا فرق ہے۔ 
صارفین نے 1.72 ارب ریال کھانے پینے کی اشیا پر صرف کیے جبکہ دیگر امور پر 1.38 ارب ریال اور ریستورانوں و قہوہ خانوں میں 1.05 ارب ریال خرچ کیے گئے۔
 سامان اور خدمات پر 888.8 ملین ریال  اس کے بعد سب سے زیادہ  789.3 ملین ریال صحت خدمات پر لگائے گئے۔
جبکہ 703.7 ملین ریال ملبوسات اور جوتوں، 539.6 ملین ریال ٹرانسپورٹ، 473.5 ملین پٹرول سٹیشنوں، 448 ملین تعمیرات، 425.9 ملین ریال فرنیچر اور 345.4 ملین ریال الیکٹرانک اور برقی آلات پر صرف کیے گئے ہیں۔ 

شیئر: