ایسے شاپنگ مالز سے خریداری سے قبل آٹھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ آپ کو کسی قسم کا دھوکے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اسی طرح ایسی اشیا نہ خرید لیں جو زائد المیعاد ہو یا جن کی آپ کو ضرورت نہیں ہے۔
حقیقت ظاہر سے مختلف ہوتی ہے
کچھ دکانوں کے اوپر 70 فیصد اور 50 فیصد کا بورڈ آویزاں ہوگا، حالانکہ ان اشیا کی قیمت اتنی نہیں ہوتی۔ کچھ اشیا کی قیمتیں سال کے شروع سے فکس ہوتی ہیں صرف لوگوں کی دلچسپی کے لیے ان پر کچھ آفر لکھ کر آویزاں کر دی جاتی ہیں۔ ایسا عموماً آن لائن شاپنگ میں ہوتا ہے۔ ایسی اشیا زائد المیعاد بھی ہوسکتی ہیں اس لیے ہر ایسی چیز جس پر آفر بتائی گئی ہو وہ حقیقت نہیں ہوسکتی۔
قیمت کا موازنہ
خریداری شروع کرنے سے پہلے آپ قیمتوں کا موازنہ کرنے کے لیے تمام آن لائن ویب سائٹس کی جانچ پڑتال کرسکتے ہیں، اس سے آپ اس پراڈکٹ کی قیمت کی تاریخ جان سکتے ہیں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں، یوں آپ بہترین اور سب سے زیادہ سستی چیز حاصل کر سکتے ہیں۔
اپنی ضروریات کی فہرست بنائیں
کوشش کریں آپ کے پاس اپنی ضرورت کی اشیا خریدنے کی ایک فہرست ہو تاکہ آپ ایسی چیزیں نہ خرید لیں جن کی آپ کو ضرورت نہ ہو۔ ایسے سینٹر میں مت جائیں جہاں سے آپ کو کچھ خریدنا نہیں ہے مثال کے طور پر اگر آپ نے ٹیکنالوجی سے متعلق کچھ سامان خریدنا ہے تو کپڑوں کے سنٹر میں مت جائیں۔ اس لیے کہ وہاں سے کچھ خریدے بغیر آپ کبھی نہیں نکلیں گے۔
ٹیکنالوجی آلات کی خریداری میں احتیاط
عام طور پر تکنیکی آلات کی جانچ پڑتال اور کمپنی کے معیار کو جانچنے کے لیے کچھ وقت گزارنا ضروری ہوتا ہے، یہاں تک کہ کمپنی کے معیار کے بارے میں واضح ہو جائے، آیا وہ اپنے بارے میں صارفین کے لیے اچھا ہے یا نہیں، لیکن آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ سب سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے مختلف آلات، خاص طور پر سمارٹ فونز اور لیپ ٹاپ کے تازہ ترین ورژن پر سب سے زیادہ آفرزدستیاب ہوتی ہیں۔
اس قسم کی چیز کو خریدنے سے پہلے تسلی کرنے کی کوشش کریں، جبکہ آلات کی تاریخ کا اچھا مطالعہ ہو یا خریداری کے دوران اپنے ساتھ کسی جاننے والے کو لے کر جائیں۔
واپس کرنے کی صورت
بہت سارے سٹور ایسے ہیں جو بلیک فرائیڈے کی پیش کشوں کے دوران آپ کو واپسی یا تبادلہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں، بعض اوقات قیمت زیادہ ہوتی ہے یا کوئی سامان آپ کو پسند نہیں آتا، گھر لوٹ آنے کے بعد آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے ضرورت سے زیادہ خریداری کی ہے، یا بہت سی ایسی اشیا ہیں جو آپ کے مطابق نہیں ہیں، یا وہ ناکارہ ہیں۔
لہذا ہمیشہ دکان داروں کے جال میں پھنسنے کی بجائے تبادلے یا واپسی کے امکان کے بارے میں پوچھنے کی کوشش کریں۔
جلدی فروخت کرنا
کچھ دکانیں ایسی ہیں جو ارلی برڈ کی پیش کش کرتی ہیں، وہ لوگ جو بلیک فرائیڈے سے پہلے ہی مصنوعات خریدتے ہیں اور بعض اوقات آفرز ان قیمتوں سے بھی تجاوز کرتی ہے جو بلیک فرائیڈے پر دکھائی جاتی ہیں۔
قیمت دیکھو، بچت نہیں
مالز کی ایک چال یہ ہے کہ وہ اشیا پر غیر حقیقی قیمتوں کی آفر کرتے ہیں، تاکہ آپ خود ہی چیز کی اصل قیمت بھول جائیں، جسے دیکھ کر آپ محسوس کریں گے کہ یہ اس کے قابل نہیں ہے، اور یہ کمی بڑی نہیں ہے کیونکہ دکانیں آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔
جتنی جلدی ہو سکے جائیں
اگر آپ خود شاپنگ کرنے جارہے ہیں توبھیڑ سے بچنے کے لیےجتنی جلدی ممکن ہو سکے جانے کی کوشش کریں، اور اس بات سے آگاہ رہیں کہ بھیڑ کی وجہ سے آپ ایسی اشیا خرید سکتے ہیں جوآپ کے لیے مناسب نہیں ہیں یا آپ کو ان کی ضرورت نہیں ہے صرف اس وجہ سے کہ آپ دوسروں کو دیکھ لیں گے کہ وہ بھی خرید رہے ہیں۔