Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹرنگز 33 سال بعد ٹوٹ گیا، ’یہ ناقابل قبول ہے‘

1988 میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے دیگر دو کالج کے طالب علموں کے ساتھ مل کر نے یہ بینڈ بنایا تھا۔ (فوٹو: بلال مقصود انسٹا گرام)
پاکستان کے مشہور میوزیکل بینڈ سٹرنگز کے گلوکار اور موسیقار بلال مقصود  نے سٹرنگز کے ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔
جعمرات کو انسٹاگرام پر ایک بیان میں بلال مقصود نے کہا ہے کہ گزشتہ 33 برس ان کے اور ان کے ساتھی گلوکار فیصل کپاڈیہ کے لیے بہترین رہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ’ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اس طرح کام کرنے کا موقع ملے، ہم اپنے مداحوں کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایسا ممکن بنایا۔ امید ہے کہ آپ بھی اس کی قدر کریں گے۔‘
انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک ساتھ موسیقی بنانے کے لیے کام نہیں نہیں کریں گے لیکن ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق بہت مضبوط ہے۔
سٹرنگز جو کہ پاکستانی راک بینڈ ہے، نے بین الاقوامی سطح پر خود کو منوایا ہے۔
سٹرنگز کی ویب سائٹ کے مطابق  1988 میں بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ نے دیگر دو کالج کے طالب علموں کے ساتھ مل کر نے یہ بینڈ بنایا تھا۔

گذشتہ تین دہائیوں نے سٹرنگز نے بے شمار مقبول گانے بنائے جن کو کافی پسند کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے بیان نے بینڈ کے لاکھوں مداح حیران کر دیا۔
انسٹا گرام پر مہر قادر نامی صاف نے لکھا کہ ’کاش اس پوسٹ پر ناپسندیدگی والا بٹن ہوتا۔‘
ایک اور صارف سونیا طاہر  نے لکھا کہ ’پہلے میں نے اس پوسٹ کو لائک کیا اور پھر انلائک کر دیا کیونکہ مجھے یہ پسند نہیں آیا، یہ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے۔‘

شیئر: