Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا: کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ہسپتال میں آتشزدگی، 10 ہلاک

حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے (فوٹو: روئٹرز)
انڈیا کے شہر ممبئی میں  کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے ایک پرائیویٹ ہسپتال کی عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم  10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جمعے کو آگ لگنے کے بعد ممبئی کے سن رائز ہسپتال (جو ایک عمارت میں قائم تھا )سے 70 سے زیادہ مریضوں کو شہر کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
آگ بجھانے والے عملے کے ایک رکن کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں کہ ہلاک ہونے والے افراد میں کتنے کورونا وائرس کا شکار تھے۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ہسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ آگ گراؤنڈ فلور پر لگی جس کے بعد دھواں ہسپتال کے دیگر حصوں تک پھیل گیا۔
انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
گذشتہ برس اگست میں احمد آباد کے ایک ہسپتال میں آگ لگنے سے کورونا وائرس کے آٹھ مریض ہلاک ہوئے تھے۔
دیکھ بھال کے ناقص انتظامات اور آگ بجھانے والے آلات کی کمی انڈیا میں اکثر اموات کا سبب بنتی ہے۔

شیئر: