انڈیا کے عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر سچن تندولکر نے کہا ہے کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کر لیا ہے۔
سنیچر کی صبح ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں سچن تندولکر نے کہا کہ وہ کورونا سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے تھے اور ٹسیٹ بھی کروا رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
’ اسے جلدی سے ڈیلیٹ کریں یہ تو سچن تندولکر ہیں‘Node ID: 423411
-
آسٹریلوی کمپنی کی سچن تندولکر سے معافیNode ID: 479066
-
انڈیا کورونا متاثرہ تیسرا بڑا ملکNode ID: 490361
تندولکر کے مطابق گھر میں صرف ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے دیگر افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹس منفی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ گھر پر آئیسولیشن میں ہیں اور وہ تمام احتیاطی تدابیر اور لازمی پروٹوکولز پر عمل کر رہے ہیں جو ان کے ڈاکٹرز نے تجویز کیے ہیں۔
خیال رہے کہ انڈیا عالمی وبا کورونا سے متاثرہ ان ممالک میں شامل ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈیا میں کورونا سے ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جن میں سے ایک لاکھ 61 ہزار کی موت واقع ہوئی۔
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 27, 2021