ڈرائیونگ لائسنس گم ہوجائے تو نئی کاپی کیسے نکلوائیں؟
ڈرائیونگ لائسنس گم ہونے پر پہلے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرانا ہوگی( فوٹو سیدتی)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گمشدہ ڈرائیونگ لائسنس کی نئی کاپی کے اجرا کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر بتایا کہ’ اگر کسی سعودی شہری یا مقیم غیرملکی کا ڈرائیونگ لائسنس گم ہوجائے تو اسے پہلے پولیس سٹیشن میں رپورٹ درج کرانا ہوگی اور یہ بتانا ہوگا کہ ڈرائیونگ لائسنس کب اور کہاں گم ہوا ہے‘۔
’ڈرائیونگ لائسنس کی نئی کاپی کے اجرا کی فیس جمع کرانا ہوگی اور ٹریفک جرمانے ادا کرنا ہوں گے‘۔
پھر ڈرائیونگ سکول میں ٹریفک آفس سے رجوع کرکے متبادل ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی درخواست دینا ہوگی۔
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس میں توسیع کی شرائط کی یاد دہانی بھی کرائی ہے۔ اس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس فیس اور ٹریفک خلاف ورزیوں کی ادائیگی، طبی معائنہ شامل ہے
علاوہ ازیں ڈرائیونگ سکول کے ٹریفک سیکشن سے رجوع کرکے لائسنس میں توسیع کی درخواست بھی دینا ہوگی۔