جدہ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 116 دکانیں بند
’تفتیشی ٹیموں نے 19 ذیلی دفاتر کے حدود میں 180 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میونسپلٹی نے شہر بھر میں 4390 تفتیشی دوروں کے دوران 116 دکانیں بند کردیں ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے مذکورہ دکانوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بند کروایا ہے۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں نے 19 ذیلی دفاتر کے حدود میں 180 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں‘۔
’بلدیہ کے تفتیشی ٹیموں کو شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی طرف سے بھی شکایات موصول ہونے پر کارروائی ہوئی ہے‘۔
’رہائشیوں سے یہی توقع کی جارہی ہے کہ وہ جہاں کہیں بھی کوئی خلاف ورزی دیکھیں تو ہمیں ضرور مطلع کریں‘۔