Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تعمیراتی سامان چرا کر فروخت کرنے والے گرفتار

مسروقہ اشیا کی مالیت تین لاکھ 25 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ ( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے تعمیراتی سامان چوری کرکے انہیں فروخت کرنے والے چار غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ زیر تعمیر عمارتوں سے تعمیراتی سامان چوری کرکے مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کررہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ مسروقہ اشیا کی قیمت تین لاکھ 25 ہزار ریال کے لگ بھگ ہے۔ 
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

شیئر: