Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف کورونا کا شکار، ’مجھ سے ملنے والے بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں‘

کترینہ کیف نے کہا کہ ’مجھ سے ملنے والے لوگ فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں‘ (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔
انڈین اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے اس بات کی تصدیق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ میں نے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کرلیا ہے اور میں گھر پر قرنطینہ میں رہوں گی۔‘
کترینہ کیف نے مزید لکھا کہ ’میں ڈاکٹر کی ہدایت پر تمام ایس او پیز پر عمل کر رہی ہوں۔ وہ لوگ جو حال ہی میں مجھ سے ملے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ بھی فوری طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ آپ کی محبت اور حمایت پر میں آپ کی شکرگزار ہوں۔‘
کترینہ کیف کی اکشے کمار کے ساتھ فلم ’سوریا ونشی‘ 20 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن اسے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار بھی  کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔
اتوار کو اکشے کمار نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور حفاطتی قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خود کو فوری طور پر آئسولیٹ کر لیا ہے۔‘
اس سے ایک روز قبل بالی وڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئیں۔ اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فالوورز کو وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔
حال ہی میں بالی وڈ  اداکار عامر خان، رنبیر کپور، منوج باجپائی اور کارتک آریان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

شیئر: