شہزادہ فیصل بن فرحان کی بحرینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات
شہزادہ فیصل بن فرحان کی بحرینی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات
منگل 6 اپریل 2021 21:25
علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے منگل کو منامہ کے الرفا ع الزاھر محل میں بحرین کے وزیراعظم اور افواج کے ڈپٹی کمانڈر شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ سے ملاقات کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور بحرین کے برادرانہ گہرے تعلقات، مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے رشتوں اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے طور طریقوں کاجائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
اس موقع پر بحرین میں متعین سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد، سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثففی اور وزیر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
دریں اثنا سعودی وزیر خارجہ نے منامہ میں اپنے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی کے ساتھ سرکاری مذاکرات کیے ہیں۔
انہوں نے دونوں برادر ملکوں کے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کی خاطر انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نکتہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔
اس موقع پر بحرین میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن احمد اور سیکریٹری خارجہ برائے سیاسی و اقتصادی امور عید الثففی بھی موجود تھے۔