Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے جنوبی افریقہ کی وزیر سے ملاقات 

باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا ہے- ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے پیر کو ریاض دفتر خارجہ میں جنوبی افریقہ کی وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات و تعاون ڈاکٹر گریس نیلیڈی بینڈور نے ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیاسی مشاورت کی۔ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کی نئی جہتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 سعودی اور جنوبی افریقہ کے وزرائے خارجہ نے خطے کے  حالات حاضرہ اور باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل کا جائزہ لیا- 
اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح اور جنوبی افریقہ میں متعین سعودی سفیر بھی شریک ہوئے۔
الجبیر سے جرمن وزیر اور روسی نائب وزیر خارجہ کا رابطہ
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر سے جرمن وزیر مملکت  برائے امور خارجہ نے ورچول رابطہ کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جرمنی کے دوستانہ تعلقات، انہیں فروغ دینے اور مزید مضبوط بنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لیا۔ 

سعودی اور جرمن وزرا نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔(فوٹو ایس پی اے) 

سعودی اور جرمن وزرا نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی  صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 
 عادل الجبیر سے پیر کو روس کے نائب وزیر خارجہ اور روسی صدر کے نجی ایلچی برائے مشرق وسطی و افریقی ممالک میخائل بگدانوف نے بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
 سعودی عرب اور روس کے تعلقات کا جائزہ لیا جبکہ  باہمی دلچسپی کے علاقائی وبین الاقوامی مسائل پر موقف کا تبادلہ کیا۔

شیئر: