منامہ: بحرین ایئر پورٹ کمپنی نے ایئرپورٹ کے مختص قلالی کار پارکنگ بند کردی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ میں توسیع کا کام کرنے سے قلالی پارکنگ بند کی جارہی ہے۔ مسافر اے ، ڈی اور ایف علاقہ میں واقع پارکنگ استعمال کریں۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ مسافروں کی سہولت کے لئے متبادل پارکنگ اپریل میں فراہم کرے گی۔