واشنگٹن .... ہاﺅسنگ اور اربن ڈیولپمنٹ کے امریکی وزیر بین کارسن نے امریکہ میں امیگریشن کا غلامی کے ساتھ موازنہ کیا ہے۔ انکے اس خیال پر ایک ماہر نے اسے نامناسب اور انتہائی غلط قرار دیا۔ کارسن نے کہا کہ متعدد تارکین وطن امریکہ میں غلاموں کو لانے والے جہازوں کے ذریعے آئے تھے۔ ادھرہاﺅسنگ کی وزار ت کے ایک ترجمان نے کارسن کے بیان پر تبصرے سے انکار کردیا۔ یونیورسٹی آف ایلینوائے کی پروفیسر رانا اوگردھ نے کہا کہ غلام ان لوگوں کو کہا جاتا ہے جو اپنی مرضی کے بغیر یہاں لائے گئے جبکہ تارکین وطن خود آتے ہیں۔ رانا نے کارسن پر زوردیا کہ وہ اپنے ریمارکس کی تصحیح کرلیں۔