Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے انٹونی بلنکن کی برازیل میں ملاقات

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو:ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود نے شرکت کی۔

شیئر: