Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بیوٹی پارلرزمیں خلاف ورزیوں پر خواتین انسپکٹرز کی کارروائی

پارلز میں استعمال ہونے والی غیر معیاری اشیا ضبط کرکے تلف کردیاگیا(فوٹو، سبق)
طائف بلدیہ کی خواتین انسپکٹرز ٹیموں نے بیوٹی صالونز کے دورے کے دوران زائد المیعاد و غیر معیاری میک اپ کا سامان ضبط کرلیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق طائف ریجن میں بلدیہ کی خواتین تفتیشی ٹیموں نے متعدد بیوٹی صالونز کا دورہ کیا جن میں سے بعض صالونز میں غیرمعیاری اور زائد المیعاد اشیا ضبط کی گئیں۔
بلدیہ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا کا استعمال صحت کےلیے مضر ثابت ہوسکتا ہے اس لیے انہیں ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔
واضح رہے بلدیہ کی جانب سے بیوٹی پارلرز کی نگرانی کےلیے خواتین انسپکٹرز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں موجود ہیں جو اس امر کی یقین دہانی کرتی ہیں کہ پارلرز میں غیر معیاری اشیا استعمال نہ کی جائیں۔
تفتیشی ٹیموں نے بعض پارلرز میں صفائی کے ناقص انتظامات پربھی نوٹسز جاری کرتے ہوئے مالکان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی

شیئر: