Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان سے پہلے بلدیہ کے تفتیشی دوروں میں تیزی

’غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں قیمتوں کے علاوہ دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
طائف میونسپلٹی نے رمضان المبارک میں مارکیٹ میں تیزی کے ساتھ اپنے تفتیشی دورے بھی تیز کردیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  بکرا منڈی سمیت غذائی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں میں قیمتوں کے علاوہ دستیابی اور معیار کا جائزہ لینے کے لیے بلدیہ کی تفتیشی ٹیمیں دورے کر رہی ہیں۔
طائف میونسپلٹی کے سکریٹری انجینئر فیصل بن سراج الزہرانی نے کہا ہے کہ ’بلدیہ نے تفتیشی ٹیموں میں اضافے کے ساتھ دوروں کا تناسب بھی بڑھا دیا ہے‘۔
’تفتیشی اہلکار رمضان کی اشیا فروخت کرنے والے تجارتی اداروں کے دوروں کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں ایس او پیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں‘۔
’بکرا منڈی میں خصوصی طور پر تفتیش کی جا رہی ہے جہاں معیار اور صحت کے علاوہ قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے‘۔
’بکرا منڈی کے تاجروں کو ہدایت کی جارہی ہے کہ وہ مویشیوں کے حوالے سے طے شدہ ضوابط کی پابندی کریں‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’اسی طرح مختلف مارکیٹوں میں غذائی اشیا کا جائزہ لیا جارہا ہے جہاں معیاراور قیمت کےساتھ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جارہا ہے‘۔

شیئر: